پاکستانی نژاد امریکی خاتون ثانیہ خان کے سابق شوہر راحیل احمد نے مبینہ طور پر شکاگو میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ اس کی ہلاکت کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ ثانیہ نے اپنے طلاق کے بارے میں سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ کیا تھا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق شکاگو کی پولیس نے بتایا کہ افسران گزشتہ پیر کی سہ پہر ای اوہائیو اسٹریٹ کے 200 بلاک پر پہنچے جہاں انہوں نے رہائش گاہ کے اندر ایک خاتون اور ایک مرد کو پایا جن کے سروں پر گولی لگی تھی۔خاتون کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا، جب کہ مرد کو نارتھ ویسٹرن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، اور پولیس کے بیان کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک ہتھیار بھی برآمد ہوا۔Pakistani Woman Killed in Chicago
اے بی سی نیوز کے حوالے سے TikTok پر ثانیہ کی پوسٹس کے مطابق، ثانیہ خان کی شادی ایک سال سے بھی کم عرصے تک چلی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا "ایک جنوبی ایشیائی خاتون کے طور پر طلاق لینا کتنا مشکل تھا۔, آپ کو جذباتی تعاون کی کمی، کسی کے ساتھ رہنے کا دباؤ کیونکہ- لوگ کیا کہیں گے؟اس کی وجہ سے خواتین اس شادی سے باہر نہیں نکل پاتی ہیں جو انہیں شروع میں چھوڑ دینا چاہیے تھا۔ثانیہ خان قتل کیس سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔
پاکستان کے اخبار ڈان نے رپورٹ کیا کہ ثانیہ کے والد حیدر فاروق خان نے جمعرات کو اپنی بیٹی کے فیس بک پیج پر ان کی موت کی اطلاع دی۔انہوں نے لکھا، 'میری بڑی بیٹی ثانیہ خان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی آخری رسومات جمعرات کو چٹانوگا اسلامک سنٹر میں بعد نماز عصر ادا کی جائیں گی۔ براہ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔