اردو

urdu

ETV Bharat / international

Social Activist Bilquis Edhi Passes Away: پاکستان کی معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کا انتقال

مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ اور سماجی کارکن بلقیس ایدھی پاکستان کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔Social Activist Bilquis Edhi Passes Away بلقیس ایک پیشہ ور نرس تھی اور ایدھی فاؤنڈیشن

پاکستان کی معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کا انتقال
پاکستان کی معروف سماجی کارکن بلقیس ایدھی کا انتقال

By

Published : Apr 15, 2022, 9:41 PM IST

Updated : Apr 15, 2022, 10:18 PM IST

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں اور وہ ایک ماہ سے علیل اور نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ بلقیس ایدھی ترجمان کے مطابق بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ Social Activist Bilquis Edhi Passes Away

بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اور عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔ غور طلب ہے پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ایدھی فاؤنڈیشن کو بنانے میں بلقیس ایدھی نے اپنے مرحوم شوہر عبدالستار ایدھی کا بھرپور ساتھ دیا۔

مرحومہ نے صرف 16 سال کی عمر میں عبدالستار ایدھی کے نرسنگ سکول سے نرسنگ کی تربیت حاصل کی۔انہوں نے اسی ادارے میں دو برس تک خدمات انجام دیں اور اس کے بعد عبدالستار ایدھی سے شادی ہوئی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ پاکستانی حکومت نے انہیں ہلال امتیاز سے نوازا تھا، جبکہ بھارت کی جانب سے انہیں 2015 میں مدر ٹریسا ایوارڈ دیا گیا۔ بلقیس ایک پیشہ ور نرس تھی اور ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سب سے زیادہ سرگرم مخیر حضرات میں سے ایک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: Shehbaz Sharif on Imran Khan: شہباز شریف کا عمران خان پر توشہ خانے کے تحائف بیچنے کا الزام

Last Updated : Apr 15, 2022, 10:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details