اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan Helicopter Crash وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کاہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس - ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہیلی کاپٹرحادثے میں پاک فوج کیافسران اور اہلکاروں کی شہادت پردکھ کااظہار کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہاکہ حادثہ انتہائی المناک ہے،شہادتوں کی اطلاع پردلی رنج ہوا، وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں۔ Pakistan helicopter crash in Balochistan

پاکستانی وزیر اعظم
پاکستانی وزیر اعظم

By

Published : Sep 26, 2022, 6:23 PM IST

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزرا سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے ہیلی کاپٹر حادثے میں 6 افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔Pakistan helicopter crash in Balochistan

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دوپائلٹس سمیت چھ اہلکار شہید ہوگئے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے ہرنائی میں ہیلی کاپٹر حاد ثے میں 6افسروں اور جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مادروطن کے تحفظ، سلامتی،دفاع کیلئے افواج پاکستان نے بیمثال قربانیاں دیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اللہ شہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ہیلی کاپٹرحادثے میں پاک فوج کیافسران اور اہلکاروں کی شہادت پردکھ کااظہار کرتے ہوئے شہدا کی بلندی درجات اور اہلِخانہ کیلئے صبرجمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہاکہ حادثہ انتہائی المناک ہے،شہادتوں کی اطلاع پردلی رنج ہوا، وطن کی حفاظت میں جام شہادت نوش کرنے والے شہدا قوم کے محسن ہیں۔

و زیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی ہرنائی میں آرمی ہیلی کاپٹرحادثہ پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے حادثے میں پاک فوج کے افسران وجوانوں کی شہادت پر اظہارِ رنج وغم کیا۔انہوں نے کہاکہ شہید میجرمحمد منیب افضل اورمیجرخرم شہزادکوخراج عقیدت اور شہید نائیک جلیل، شہید صوبیدار عبدالواحد، شہید سپاہی محمدعمران اور شہید سپاہی شعیب کو بھی سلام پیش کیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادتوں پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا پاک فوج کیجوانوں کی شہادتوں پردل غمزدہ ہے، دعاگوہوں کہ اللہ کریم شہداکی شہادتیں قبول فرمائے، یہ صرف شہداکیاہلخانہ کاغم نہیں،پوری قوم کاغم ہے۔

وزیراعلیٰ کیپی نے بھی ہرنائی میں ہیلی کاپٹرحادثیمیں 6افسروں،جوانوں کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پاک فوج کیہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے6اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:Pakistan Helicopter Crash پاکستانی ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار، چھ فوجی ہلاک

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details