اردو

urdu

Pakistani Journalist Arshad Sharif Dies پاکستان کے مشہور صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل، اہلیہ کا دعویٰ

By

Published : Oct 24, 2022, 9:52 AM IST

Updated : Oct 24, 2022, 11:00 AM IST

پاکستان کے معروف صحافی و سینیئر اینکر ارشد شریف کی اہلیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ Pakistani Journalist Arshad Sharif Dies In Kenya

پاکستان کے مشہور صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل، اہلیہ کا دعویٰ
پاکستان کے مشہور صحافی ارشد شریف کا کینیا میں قتل، اہلیہ کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان کے مشہور صحافی اور اینکر ارشد شریف کا کینیا میں قتل کر دیا گیا، صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ کا دعویٰ ہے کہ 'پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی مارکر ہلاک کیا گیا ہے۔ Arshad Sharif Dies In Kenya

ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آج میں نے اپنا دوست، شوہر اور پسندیدہ صحافی کھو دیا، پولیس نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے‘۔ ارشد پاک ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے وابستہ تھے۔

جویریہ صدیق نے اپنی ٹوئٹ میں اپیل کی کہ ’ہماری پرائیویسی کا احترام کریں اور بریکنگ نیوز کے نام پر برائے مہربانی ہماری فیملی کی تصویریں، ذاتی تفصیلات اور ارشد شریف کی ہسپتال میں لی جانے والی آخری تصاویر شیئر نہ کریں‘۔ ارشد شریف پاکستان میں طویل عرصے تک نجی چینل ’اے آر وائی نیوز‘ سے منسلک رہے، اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا۔

مختلف صحافیوں کی طرف سے ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے سے متعلق تعزیتی ٹویٹ کیے گئے۔ ابھی تک پاکستانی حکومت اور کینیا کی طرف سے بھی سرکاری سطح پر اس واقعے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، یہ واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا ابھی تک معلوم نہیں چل سکا ہے؟ ارشد شریف کو 23 مارچ کو حکومت پاکستان کی طرف سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔

Last Updated : Oct 24, 2022, 11:00 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details