اسلام آباد، پاکستان کی قومی پارلیمنٹ کے صدر راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان پارلیمنٹ کےاستعفی جمعہ کے روز منظور کرلیے۔اس سے کچھ دن قبل پی ٹی آئی کے 30 سے زیادہ ارکان پارلیمنٹ کے استعفی منظور کئے گئے تھے۔
دریں اثنا، پی ٹی آئی لیڈروں نے اسپیکر کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ سینئر لیڈر اسد قیصر نے سوال کیا کہ کیا اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا؟
پی ٹی آئی لیڈر اور سابق وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ہم پر مسلط نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت ملک کے صرف 36 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے اور اس کے بند کمرے کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں نے ملک کو بحرانوں میں ڈال دیا ہے۔