اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pak PM Shehbaz at UN پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے امن کا خواہاں، شہباز شریف - اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ امن کا خواہاں ہے لیکن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے بعد ہی یہ ممکن ہے۔ تاہم بھارت نے اقوام متحدہ میں ان کے بیانات کو مسترد کر دیا۔ Pak PM Shehbaz at UN

Pak PM Shehbaz at UN
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف

By

Published : Sep 24, 2022, 5:54 PM IST

اقوام متحدہ: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعہ کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ پاکستان بھارت سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام مسئلہ کشمیر کے مناسب اور مستقل حل پر منحصر ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شریف نے دعویٰ کیا کہ 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام نے امن کے امکانات کو مزید نقصان پہنچایا ہے اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔ Pak PM Shehbaz at UN

انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں یہ صحیح وقت ہے جب بھارت کو اس پیغام کو واضح طور پر سمجھنا چاہیے کہ دونوں ممالک ہتھیاروں سے لیس ہیں۔ جنگ کوئی آپشن نہیں ہے۔صرف پرامن بات چیت ہی ان مسائل کو حل کر سکتی ہے تاکہ دنیا آنے والے وقت میں مزید پرامن ہوسکے۔ شریف نے کہا کہ نئی دہلی نے جموں و کشمیر میں اپنی فوجی تعیناتی میں اضافہ کیا ہے، جس سے یہ دنیا کا سب سے زیادہ عسکری خطہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

شریف نے کہا، "میں نے عالمی فورم کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ بھارت نتیجہ خیز مذاکرات کا ماحول پیدا کرنے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔ بھارت نے پاکستان کو کئی بار کہا ہے کہ جموں و کشمیر اس کا اٹوٹ حصہ تھا، ہے اور رہے گا۔ شریف نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کو اپنے وسائل کو مزید گولہ بارود اور ایندھن خریدنے کی کوشش میں ضائع نہیں کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: India Replies to Pak at UN امن کا خواہاں ملک دہشت گردی کی سرپرستی نہیں کرتا

اس علاوہ شہباز شریف نے بھارت میں مسلم برادری پر ہونے والے مظالم کا مسئلہ بھی اٹھایا اور ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی حکومت میں جس طرح مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، اس پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا۔ افغانستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان کی عبوری حکومت کو تنہا کرنے سے افغان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔دہشت گردی کے بارے میں، شریف نے کہا کہ پاکستان، افغانستان سے باہر کام کرنے والے بڑے دہشت گرد گروہوں سے لاحق خطرے کے بارے میں عالمی برادری کی تشویش میں شریک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details