اردو

urdu

ETV Bharat / international

Rape Cases in Pakistan پاکستان میں ہر دو گھنٹے بعد ایک خاتون عصمت دری کی شکار ہوتی ہے، سروے

اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2021 تک ملک میں 21,900 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ملک بھر میں روزانہ تقریباً 12 خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، یا ہر دو گھنٹے میں ایک عورت کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ Rape Cases in Pakistan

By

Published : Oct 13, 2022, 10:33 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

اسلام آباد: پاکستانی نیوز چینل سماء ٹی وی کے انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) کی جانب سے صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ اور وزارت انسانی حقوق سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کی بنیاد پر ایک سروے کیا گیا، جس میں یہ انکشاف ہوا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے تاہم سزا کی شرح انتہائی کم 0.2 فیصد رہی۔ Rape Cases in Pakistan

نئے جمع کیے گئے اور مرتب کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2021 تک ملک میں 21,900 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ملک بھر میں روزانہ تقریباً 12 خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، یا ہر دو گھنٹے میں ایک عورت کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔ سروے کرنے والوں کے مطابق، یہ رپورٹ کیے گئے کیسز بہت کم ہوسکتے ہیں کیونکہ سماجی بدنامی اور انتقامی کاروائی کا خوف خواتین کو اپنے اوپر کی گئی زیادتی کو رپورٹ کروانے سے روکتا ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2017 میں عصمت دری کے 3,327 واقعات رپورٹ ہوئے۔ لیکں یہ کیسز 2018 میں 4,456 ، 2019 میں 4,573 ، 2020 میں 4,478 کیسز تک پہنچ گئے اور 2021 میں یہ تعداد بڑھ کر 5,169 ہو گئی۔ 2022 میں میڈیا نے ملک بھر میں عصمت دری کے 305 واقعات رپورٹ کیے۔ مئی میں 47 کیسز، جون (91)، جولائی (86) اور اگست میں 71 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پنجاب میں مئی 2022 سے اگست 2022 تک ریپ کے تقریباً 350 واقعات رپورٹ ہوئے تھے لیکن سال کے پہلے چار مہینوں کا کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں تھا۔

2022 میں پاکستان کی 44 عدالتوں میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کے 1,301 مقدمات کی سماعت ہوئی۔پولیس نے 2,856 مقدمات میں چارج شیٹ داخل کیں۔لیکن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 4 فیصد مقدمات کی سماعت ہوئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اس مدت کے دوران عصمت دری کے مقدمات میں سزا کی شرح انتہائی کم 0.2 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: Emergency in Punjab of Pakistan: پاکستان کے پنجاب میں جنسی زیادتی کے واقعات کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ

2020 میں، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے عدالتوں میں خواتین مخالف تعصب کے ساتھ پاکستان کو 75 ممالک میں سرفہرست رکھا۔ رواں سال جولائی میں ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں 146 ممالک کے سروے میں پاکستان کو صنفی برابری کے لحاظ سے دوسرا بدترین ملک قرار دیا گیا اور اسے 145ویں نمبر پر رکھا گیا۔پاکستان سے بدتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا واحد افغانستان تھا۔

اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں نے بھی پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں غیرت کے نام پر قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف کارروائی کرے۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چار سالوں میں غیرت کے نام پر قتل کے 1,957 واقعات رپورٹ ہوئے۔ 15 سے 64 سال کی خواتین میں غیرت کے نام پر قتل کی سالانہ اوسط شرح 15 فی ملین خواتین میں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details