اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اور حیدرآباد میں مقامی حکومتی کی حلقہ بندیوں کی غیر منصفانہ حدبندی کا بھی معاملہ اٹھایا۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری سمیت ڈاکٹر عاصم حسین اور سلیم مانڈوی موجود تھے جب کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کوینر خالد مقبول صدیقی اور آئی ٹی کے وزیر سید امین الحق نے اجلاس میں شرکت کی۔ Discuss current political situation of Pakistan
پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے سابق صدر آصف علی زرداری کو یقین دہانی کروائی کہ ایم کیو ایم حکومت میں مثبت کردار ادا کرتی رہے گی اس کے علاوہ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے موجودہ سیاسی صورتحال اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات دراصل گزشتہ ہفتے ہوئی تھی جس میں ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد میں مقامی حکومتی کی حلقہ بندیوں کی غیر منصفانہ حدبندی کا معاملہ اٹھایا تھا اور آصف زرداری سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں ہونے والی ناانصافی کے خلاف اقدامات کریں۔ delegation of MQM Pakistan