اسلام آباد:پاکستان کی قومی اسمبلی نے جمعرات کو الیکشن ترمیمی بل 2022 کو منظور کرتے ہوئے عام انتخابات میں الیکٹرک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال کو ختم کردیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی نے عام انتخابات میں ای وی ایم کے ذریعہ ووٹنگ کو ختم کرنے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا بل منظور کر لیا ہے۔ Pakistan Election Amendment Bill 2022
ذرائع کے مطابق یہ بل پارلیمانی امور کے وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش کیا تھا۔ وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ای وی ایم کا استعمال کرتے ہوئے ایک دن میں انتخابات کرانا ناممکن ہے۔ گزشتہ سال 17 نومبر کو، قومی اسمبلی نے ایک بل منظور کیا تھا جس میں ای وی ایم کے استعمال کے قانون کو ختم کر دیا گیا تھا، جس سے غیر ملکی پاکستانیوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی طرف سے لائے گئے ووٹنگ ڈیوائس کے ذریعے عام انتخابات کرانے کی اجازت دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: