اردو

urdu

ETV Bharat / international

پاکستان کا ایران کے خلاف فوجی آپریشن مرگ بر،سرمچار، 7 افراد ہلاک

Pakistan attack on Iran ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان اور بلوچستان کے سرحدی گاؤں پر جمعرات کے روز پاکستان کے میزائل حملوں میں تین خواتین اور چار بچوں سمیت سات غیر ایرانی شہریوں کی موت ہوگئی۔

PAKISTAN MILITARY CONDUCTS RETALIATORY STRIKES AGAINST IRAN REPORTS
PAKISTAN MILITARY CONDUCTS RETALIATORY STRIKES AGAINST IRAN REPORTS

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 11:09 AM IST

Updated : Jan 18, 2024, 12:48 PM IST

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس نے جمعرات کو ایران کے اندر مبینہ بلوچ علیحدگی پسند کیمپوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جوابی حملوں میں ایرانی حدود میں مطلوب بلوچ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈپٹی گورنرعلی رضا مرہماتی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان اور بلوچستان کے سرحدی گاؤں پر پاکستانی حملے میں تین خواتین اور چار بچوں سمیت سات غیر ایرانی شہری ہلاک ہوگئے۔ تہران نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی جانب سے جیش العدل (آرمی آف جسٹس) کے دو 'اہم ہیڈ کوارٹرز' کو تباہ کرنے کے لیے کارروائی کے بعد سامنے آیا ہے۔ پاکستان کے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے، انٹیلی جنس معلومات پر کیے جانے والے اس آپریشن کا نام مرگ بر،سرمچار رکھا گیا۔

اس حملے میں عین مطابق میزائل اور ڈرون حملے استعمال کیے گئے۔ ایران کے ذریعہ پاکستانی حدود میں فضائی حملے کے بعد پاکستان نے ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنے کی وارننگ دی تھی۔ پاکستانی نژاد صحافی سلمان مسعود نے بدھ کے روز ایکس پر پوسٹ کیا کہ پاکستانی فضائیہ نے ایران کے اندر بلوچ علیحدگی پسندوں کے کیمپوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ ایک اور پاکستانی اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان نے ایران کی سرحد پر سرگرم بلوچ عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔

پاکستان کے قائم مقام وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 16 جنوری کو پاکستانی حدود میں ایران کا حملہ نہ صرف پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی اس کی خلاف ورزی ہے۔ جیلانی نے ایران کے بلوچستان میں ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے کیے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس واقعے سے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jan 18, 2024, 12:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details