اردو

urdu

ETV Bharat / international

Imran Khan Live Speeches Banned: عمران خان کی تقاریر کے لائیو ٹیلی کاسٹ پر پابندی

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر کے لائیو ٹیلی کاسٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ خان پر پابندی اس بیان کے بعد لگائی گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ان پولیس افسران، بیوروکریٹس اور ایک مجسٹریٹ کے خلاف اپنے چیف آف اسٹاف شہباز گل پر مبینہ طور پر تشدد کرنے کے الزام میں معاملہ درج کرائیں گے۔ Imran Khan Live Speeches Banned

Imran Khan
سابق وزیراعظم عمران خان

By

Published : Aug 21, 2022, 8:19 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے میڈیا ریگولیٹری باڈی نے ہفتے کے روز دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریر کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد فوری طور پر ان کی تقاریر کی براہ راست نشریات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اتوار کو ایک بیان میں خان پر الزام لگایا کہ وہ ریاستی اداروں اور افسران کے خلاف بے بنیاد الزامات اور نفرت انگیز تقریر کر رہے ہیں۔ خان کی تقریر آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی تھی، پیمرا نے اپنے چھ صفحات پر مشتمل نوٹیفکیشن میں کہا کہ ادارتی کنٹرول کو یقینی بنانے کے لیے موثر طریقہ کار کے ساتھ صرف عمران خان کی ریکارڈ شدہ تقاریر کو نشر کرنے کی اجازت ہوگی۔Imran Khan Live Speeches Banned

ہفتے کی رات اسلام آباد میں ایک بڑے ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے، عمران خان نے 9 اگست کو ان کے قریبی ساتھی شہباز گل کی گرفتاری کے بعد سینئر پولیس حکام کے خلاف مقدمات درج کرنے کی دھمکی دی تھی۔ خان نے اسلام آباد پولیس کے سینئر حکام اور ایک خاتون جج کا ذکر کیا جنہوں نے ہفتے کے شروع میں گل کے دو روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی تھی۔ شہباز گل ملک کی طاقتور فوج میں بغاوت پر اکسانے کے الزامات میں گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

خان نے پولیس پر شہاز گل کو حراست میں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے سابق چیف آف اسٹاف کے خلاف الزامات ان کی پارٹی کو فوج کے خلاف کھڑا کرنے کی سازش تھی۔ خان نے اپنے خطاب میں کہا، "جب میں نے اسلام آباد پولیس سے پوچھا کہ 'مجھے بتائیں کہ آپ نے گل کے ساتھ کیا کیا ہے، تو مجھے بتایا گیا کہ 'ہم نے کچھ نہیں کیا، ہمیں پیچھے سے ایک بوٹ ملا ہے۔خان نے گل کی گرفتاری اور اپنی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف مبینہ ادارہ جاتی تعصب کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اس نے گل کو سیاسی قیدی قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے سانس لینے میں تکلیف کی شکایت کی ہے اور زیر حراست میڈیکل ٹیسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ دمہ کے مریض ہیں، لیکن تشدد کے کوئی نشان نہیں ملے۔ تاہم جمعہ کو ایک مقامی عدالت نے ان کے ایک اور طبی معائنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

Prohibited Funding Case: ایف آئی اے عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ ​​کیس میں گرفتار کر سکتی ہے

Political Crisis in Pakistan: پاکستان میں الیکشن کروائیں یا انتشار کا سامنا کریں، عمران خان

Political Crisis in Pakistan: انتخابات سے بھاگنے پرعمران خان نے اپوزیشن کی سخت تنقید کی

Imran Khan Loses No-Confidence Vote: پاکستان قومی اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی مکمل تفصیل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے تشدد کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خان اور ان کی جماعت پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔ ثناء اللہ نے کہا کہ میں بطور وزیر داخلہ تصدیق کر سکتا ہوں کہ گل پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔مسلم لیگ (نواز) پارٹی سے تعلق رکھنے والے ثناء اللہ نے اتوار کو ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کیا اور خان پر الزام لگایا کہ وہ ریاست مخالف ایجنڈا چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سابق وزیر اعظم کے خلاف ان کی اشتعال انگیز تقریر پر مقدمہ درج کرنے پر مشاورت کر رہی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے بھی خان کے تبصروں کی مذمت کی اور متنبہ کیا کہ پولیس کو دھمکی دینے یا جھوٹے الزامات لگانے والے کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کرتی رہے گی۔

جب سے عمران خان کو اپریل میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعہ وزیر اعظم کے عہدے سے معزول کیا گیا ہے تب سے خان نے ملک بھر میں ریلیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا ہوا ہے جس میں ان کے ہزاروں حامی شرکت بھی کر رہے ہیں، جس میں ملک میں سیاسی استحکام کے لیے جلد از جلد عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔ خان نے الزام لگایا ہے کہ انہیں ایک غیر ملکی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا تھا۔

عمران خان کے قریبی شہباز گل کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے اے آر وائی نیوز چینل کو بتایا کہ فوج کے درمیانی اور نچلے درجے کے لوگوں میں پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ان کے بقول وہ پارٹی سے محبت کرتے ہیں۔ گل نے یہ بھی تجویز کیا کہ جونیئر رینک پر اعلیٰ افسران کے ذریعے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور یہ کہ یہ احکامات اکثریت کی خواہشات کے خلاف ہیں اور جونیئر رینک کو ان احکامات پر نظر ثانی کرنی چاہیے جو ان کے اصولوں کے خلاف تھے۔ اس کے بعد میڈیا ریگولیٹری باڈی پیمرا کی جانب سے ایک نجی چینل اے آر وائی نیوز کو جھوٹا، نفرت انگیز اور فتنہ انگیز مواد نشر کرنے پر بند کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details