اردو

urdu

By

Published : Jun 9, 2022, 5:21 PM IST

ETV Bharat / international

Temple Vandalised in Karachi: پاکستان میں مندر میں توڑ پھوڑ کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف کیس درج

کراچی کے ایک گاؤں جے میں واقع شری ماری ماتا کے مندر میں توڑ پھوڑ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ کورنگی کے ایس ایچ او فاروق سنجرانی نے بتایا کہ پانچ سے چھ نامعلوم افراد مندر میں توڑ پھوڑ کرکے فرار ہوگئے۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔Temple Vandalised in Karachi

Pakistan: Hindu temple vandalised in Karachi, idols desecrated
پاکستان کے کراچی میں ایک مندر میں توڑ پھوڑ کی گئی

اسلام آباد: پاکستان میں مندر میں توڑ پھوڑ کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔ بدھ کو کراچی میں شری ماری ماتا مندر میں مورتیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ کراچی میں کورنگی تھانے کے تحت 'جے' علاقے میں واقع شری ماری ماتا کے مندر پر حملے سے کراچی میں رہنے والی ہندو اقلیت صدمے میں ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون نے علاقے میں رہنے والے سنجے کے حوالے سے بتایا کہ چھ سات لوگ موٹر سائیکلوں پر آئے اور مندر میں توڑ پھوڑ کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ لوگ کون تھے اور انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ Temple Vandalised in Karachi

یہ بھی پڑھیں:

Firing In Pakistan: پاکستان میں فائرنگ کے دو واقعات میں نو افراد ہلاک

کورنگی کے ایس ایچ او فاروق سنجرانی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’پانچ سے چھ نامعلوم افراد مندر میں داخل ہوئے، مندر میں توڑ پھوڑ کی اور فرار ہوگئے۔‘‘ سنجرانی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پاکستان میں مندر اکثر ہجوم کے تشدد کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ گذشتہ سال اکتوبر میں کوٹری میں دریائے سندھ کے کنارے تعمیر کیے گئے مندر میں کچھ نامعلوم افراد نے توڑ پھوڑ کی تھی۔ ایکسپریس ٹریبیون نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگست میں بھونگ قصبے میں واقع شری گنیش ہندو مندر پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا تھا۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details