اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان کو 8 ارب ڈالر کی مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دی نیوز نے اتوار کےروز یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق اس مالی امداد میں تیل کی مالیاتی سہولت کو دوگنا کرنا، ڈپازٹس کے ذریعے اضافی فنڈنگ اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورے کے دوران موجودہ 4.2 ارب ڈالر کے تعاون کی مدت میں توسیع شامل ہے۔ Pakistan Gets Financial Support From Saudi Arabia
بڑھے ہوئے مالیاتی پیکیج کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے پاکستان کے وزیر خزانہ اسماعیل وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان کے روانہ ہونے کے بعد سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔
نئے امدادی پیکیج میں تیل کی سہولت کو 1.2 ارب ڈالر سے دگنا کرکے 2.4 ارب ڈالر کرنا شامل ہے۔ سعودی عرب نے اس پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ 3 ارب ڈالر کے موجودہ جمع فنڈ میں جون 2023 تک توسیع کی جائے گی۔