اردو

urdu

ETV Bharat / international

Pakistan General elections پاکستان میں عام انتخابات کا اعلان - Pakistan elections

پاکستان الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔ اس وقت پاکستان میں نگراں حکومت ہے۔

Pakistan General elections to be held in last week of january
پاکستان میں عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 21, 2023, 4:46 PM IST

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ ملک میں عام انتخابات اگلے سال جنوری کے آخری ہفتے میں ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقوں کی حد بندی انتخابات سے قبل مکمل کر لی جائے گی۔ کمیشن نے کہا کہ جیسے ہی حد بندی کا کام مکمل ہوگا ویسے ہی انتخابی عمل شروع ہو جائے گا۔ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کی جائے گی۔ لیکن ابتدائی فہرستوں کے حوالے سے شکایات اور اعتراضات سننے کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو جاری کی جائے گی۔

کمیشن نے کہا کہ اس کے بعد انتخابی مہم کا 54 دن کا پروگرام طے کیا گیا ہے۔ اس کے بعد ہی جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے۔ انتخابات کے اعلان سے قبل کمیشن نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلایا تھا۔ اس میٹنگ میں ضابطہ اخلاق پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ الیکشن کی تاریخوں پر بھی بات ہوئی۔ اس کے بعد کمیشن نے مسودہ تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اگست میں پاکستان کے صدر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ کو عام انتخابات کے لیے تاریخ طے کرنے کے لیے مدعو کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے اپنے خط میں علوی نے آئین کے آرٹیکل 244 کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہ پاکستان کی قومی اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل ہونے کے بعد مقررہ 90 دن کی مدت میں انتخابات کرانے کے پابند ہیں۔ تاہم، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ الیکشنز ایکٹ 2017 میں حالیہ ترمیم نے ای سی پی کو صدر سے مشاورت کیے بغیر یکطرفہ طور پر انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرنے کی اجازت دیتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اگست میں پاکستان کی قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو ملک کا نگراں وزیر اعظم منتخب کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details