اردو

urdu

ETV Bharat / international

Imran Khan's security withdrawn: سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی واپس لے لی گئی - سابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ انہیں خان پر حملے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، ان کی جان کو خطرہ ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو وہ شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ Imran Khan's security withdrawn

Pakistan former PM Imran Khan
سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان

By

Published : Jun 3, 2022, 10:24 PM IST

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے جمعہ کو کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو فراہم کی گئی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ گل نے ٹویٹ کیا، "اسلام آباد پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو دی گئی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔" انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حفاظت پر مامور اسلام آباد پولیس کے تمام اہلکاروں کو جمعرات کی شام واپس بلایا گیا۔Imran Khan's security withdrawn

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طرف مریم نواز کو وزیراعظم لیول کی سیکیورٹی دی گئی تو دوسری جانب عمران خان سے سکیورٹی واپس لے لی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا، ’’یہ حکومت پاکستان کی ناقص حکمت عملی ہے۔ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا تھا کہ انہیں خان کی سکیورٹی کے حوالے سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ عمر نے کہا کہ خان کی جان کو خطرہ ہے اور اگر انہیں کچھ ہوا تو وہ شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan Statement on Azadi March: اسلام آباد میں خونریزی سے بچنے کے لیے آزادی مارچ کو ختم کیا، عمران خان

ABOUT THE AUTHOR

...view details