اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک کی اعلیٰ تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے پیش نہ ہونے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس Prohibited Funding Case میں ان کے نوٹس کا جواب نہ دینے پر گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ یہ معلومات ہفتے کو پاکستانی میڈیا رپورٹ میں سامنے آئیں۔ پاکستان کے روزنامہ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جمعہ کو اس حوالے سے عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کیا۔
دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کو پہلا نوٹس گزشتہ بدھ کو بھیجا گیا تھا تاہم انہوں نے ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔ خبر میں ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا حتمی فیصلہ تین نوٹس جاری کرنے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے خبر میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم کی پارٹی سے تعلق رکھنے والی 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے جو امریکا، آسٹریلیا، کینیڈا، برطانیہ اور بیلجیم میں کام کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: