پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ "دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، خاص طور پر پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز کریں گے۔" دونوں رہنما چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) سے متعلق پیش رفت پر بھی بات چیت کریں گے جو حال ہی میں پاکستانی معیشت کی زبوں حالی کی وجہ سے کئی رکاوٹوں کا شکار ہے۔ گزشتہ سات برسوں میں، پاکستان گوادر میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے صرف تین منصوبے مکمل کر سکا ہے جب کہ پانی کی فراہمی اور بجلی سمیت تقریباً 2 بلین امریکی ڈالر کی لاگت کی ایک درجن اسکیمیں نامکمل ہیں۔Bilawal Bhutto to Visit China
Bilawal Bhutto to Visit China: پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کل چین کے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے - بلاول بھٹو کا پہلا چینی دورہ
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری Pakistan FM Bilawal Bhutto چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر ہفتہ کو چین کے پہلے دو روزہ دورے پر روانہ ہونے والے ہیں۔ Bilawal Bhutto to Visit China پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اور دیگر اعلیٰ حکام وزیر خارجہ کے وفد کا حصہ ہوں گے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "وزیر خارجہ بلاول Pakistan FM Bilawal Bhutto کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر بھی ہو گا۔ اسٹیٹ کونسلر وانگ یی نے بلاول کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط بھی لکھا تھا۔ جیو نیوز نے رپورٹ کیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے پہلے 11 مئی کو ایک ورچوئل میٹنگ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: Bilawal Bhutto on Indo-Pak Relations: 'نئی دہلی کے فیصلوں کی وجہ سے پاکستان بھارت کے تعلقات مزید پیچیدہ ہوگئے'