اسلام آباد (پاکستان) :دی نیوز انٹرنیشنل اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خزانہ ملک میںڈالر کی لیکویڈیٹی بحرانکی وجہ سے گزشتہ تین ماہ سے بعض سفارتی مشنز میں کام کرنے والے عملے کی تنخواہیں ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔دی نیوز انٹرنیشنل، پاکستان میں انگریزی زبان کے سب سے بڑے اخبارات میں سے ایک ہے۔اخبار کے مطابق امریکہ اور ہانگ کانگ میں کام کرنے والے پاکستان کے پریس اٹیچیس کے ساتھ ساتھ سنگاپور میں تعینات پریس کونسلرز جون سے بغیر تنخواہ کے زندگی گزارنے کو مجبور ہیں۔۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ ملک کی زرمبادلہ کی حدیں پہلے ہی ختم ہو چکی ہیں۔ اس لیے ان کی تنخواہیں رواں ماہ تک جاری نہیں کی جا سکتیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ واشنگٹن، ہانگ کانگ اور سنگاپور کے انتہائی مہنگے شہروں میں کام کرنے والے اہلکاروں کو چار ماہ تک بغیر تنخواہ کے کام کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معیشت بحران کا شکار، روپیہ کی قدر میں تاریخی گراوٹ