اردو

urdu

ETV Bharat / international

Toshakhana Case پاکستان الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قراردیا

پاکستان الیکشن کمیشن کی پانچ رکنی بینچ نے توشہ خانہ معاملے کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا۔ Election commission disqualifies Imran Khan

پاکستان الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا
پاکستان الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا

By

Published : Oct 21, 2022, 3:47 PM IST

لام آباد: پاکستان الیکشن کمیشن نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے غلط معلومات فراہم کیں۔ جھوٹا بیان درج کرایا اور کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے، عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دی جاتی ہے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کو کہا۔ Election commission disqualifies Imran Khan

پاکستان قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اگست میں اراکین اسمبلی کی درخواست پر عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس میں ان کی نااہلی کی درخواست کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔ سابق وزیر اعظم پر سنہ 2019 میں گوشواروں میں 3 تحائف خرید گئے کو ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ Toshakhana Case

اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقوم کی تفصیلات فراہم نہیں کی۔ عمران خان کی جانب سے خریدی گئی انگوٹھی کی اصل قیمت 87 لاکھ روپے، پین کی اصل قیمت 15 لاکھ ، کف لنکس کی اصل مالیت 56 لاکھ روپے ، گھڑی کی مالیت 8کروڑ 50 لاکھ روپے۔عمران خان نے گھڑی، کف لنکس، پین، انگوٹھی 2کروڑ 27 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔ جس میں سے انہوں نے آٹھ لاکھ روپے کے تحائف کی ادائیگی نہیں کی ۔ Pakistan election commission disqualifies former PM Imran Khan

عمران خان کی جانب سے جواب میں کہا گیا تھا کہ میرے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بے بنیاد ہے، ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے اور سیاسی مقاصد کے لیے یہ کیس بنایا ہے، توشہ خانہ ریفرنس اختیارات کا ناجائز استعمال اور آئینی اختیارات کی توہین ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنا ہی غیر قانونی ہے، ریفرنس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں ہے اور نہ وہاں قابل سماعت ہے۔ توشہ خانہ تحائف کو اثاثوں میں کبھی نہیں چھپایا، تمام الزامات کو مسترد کرتا ہوں۔ Toshakhana Case

ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کے اطراف میں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی کی نگرانی میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر الزام عائد کرتے کہا تھا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ عمران خان توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرونِ ملک میں فروخت کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے بتایا کہ ان قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلیٹ، گھڑیاں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : Imran Tosha Khana case عمران خان کے خلاف توشہ خانہ معاملے میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ محفوظ

ABOUT THE AUTHOR

...view details