اردو

urdu

ETV Bharat / international

Floods in Pakistan پاکستان نے سیلاب کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا

حکومت پاکستان نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دے دیا۔ Floods in Pakistan وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی جذبے کی ضرورت ہے۔ وہیں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا دورۂ برطانیہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 25, 2022, 10:51 PM IST

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مدد کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ Floods in Pakistan پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا دورہ برطانیہ بھی منسوخ کر دیا ہے اور قطر سے واپسی کے بعد سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

جمعرات کو جاری ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ملک میں سیلاب کی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی جذبے کی ضرورت ہے۔ ذرائکے مطابق انہوں نے غیر ملکی پاکستانیوں سمیت ملک سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے عطیات دینے کی اپیل کی کیونکہ بڑے پیمانے پر تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے بڑی رقم درکار ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

Flood in Pakistan: پاکستان نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کیلئے عالمی امداد طلب کی

دو روزہ سرکاری دورے پر قطر میں موجود شہباز شریف ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر وطن واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم نے اپنا نجی دورہ برطانیہ منسوخ کر دیا ہے۔ سماء ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ اپنی پوتی کے علاج کے لیے قطر سے لندن جا رہے تھے جو وہاں زیر علاج ہیں۔ شہباز شریف اپنی آمد کے بعد ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سمیت تمام متعلقہ حکام انہیں سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد اور بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

اس سے قبل پاکستان نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد اور تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے عالمی برادری سے مالی امداد کی اپیل کی تھی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ موجودہ ریلیف آپریشن میں 80 ارب روپے کی ضرورت ہے اور نقصانات کے ازالے اور متاثرین کی بحالی کے لیے سینکڑوں ارب روپے درکار ہیں۔ پاکستان میں جولائی سے اب تک کم از کم 830 افراد ہلاک اور کم از کم 1348 زخمی ہوئے جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details