یوم آزادی پاکستان ہر سال 14 اگست کو پاکستان میں آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں آزاد ہوا تھا۔ 14 اگست کا دن پاکستان میں حکومتی سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم بلند کرکے اپنے قومی محسنین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور اس دن پاکستانی قوم اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے تحریک پاکستان کے جذبے کے ساتھ کام کرے گی۔Independence Day of Pakistan
کراچی میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کا جشن مناتے ہوئے طلباء مارچ کے دوران پاکستان کا ایک بڑا جھنڈا اٹھائے ہوئے آج وزیراعظم شہبازشریف قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر انتہائی منفرد انداز میں دوبارہ ریکارڈ کئے گئے قومی ترانے کے اجرا بھی کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کیا ہے کہ 68 سال بعد کل سے ہمارے قومی ترانے کے عظیم الفاظ اور ساز نئے انداز میں قوم کی آواز بننے جا رہے ہیں۔ میں اس خوبصورت پیشکش اور ان تاریخی لمحات کو پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں۔ وزارت اطلاعات، سٹیرنگ کمیٹی، آئی ایس پی آر سمیت پوری ٹیم کو شاباش۔ پاکستان زندہ باد
اس دن اسلام آباد جو پاکستان کا دارالحکومت ہے، اس کو خاص طور پر سجایا جاتا ہے اور یہیں ایک قومی حیثیت کی حامل تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم قومی پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے۔ اس دن تقاریب کے علاوہ نہ صرف صدارتی اور پارلیمانی عمارات پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے بلکہ پورے ملک میں سرکاری اور نیم سرکاری عمارات پر بھی سبز ہلالی پرچم پوری آب و تا ب سے بلندی کا نظارہ پیش کر رہا ہوتا ہے۔
14 اگست 2022 کو اسلام آباد میں پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے لیے عوام کا ہجوم
یوم آزادی کے روز ریڈیو، ٹیلی ویژن اور انٹرنیٹ پہ براہ راست صدر اور وزیراعظم پاکستان کی تقاریر کو نشر کیا جاتا ہے اور اس عہد کی تجدید کی جاتی ہے کہ ہم سب نے مل کراس وطن عزیز کو ترقی، خوشحالی اور کامیابیوں کی بلند سطح پہ لے جانا ہے۔ 14 اگست کو پاکستان میں سرکاری طور پر تعطیل ہوتی ہے۔ اسی طرح تمام صوبوں میں مرکزی مقامات پر تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے او ر ساتھ ساتھ ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔
پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی
اس کے علاوہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےیوم آزادی پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو سول اعزازات عطا کرنے کا اعلان کرتے ہیں، جن کو نشان امتیاز ،ہلال پاکستان ،ہلال شجاعت ، ہلال امتیاز ،ہلال قائداعظم ،ستارہ پاکستان ،صدارتی اعزازات برائے حسن کارکردگی ، تمغہ پاکستان ، تمغہ شجاعت ، تمغہ امتیاز ،تمغہ قائداعظم اور تمغہ خدمت سے نوازا جائے گا۔یہ اعزازات 23مارچ 2023 کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران دیے جائیں گے۔