اسلام آباد:پاکستان کے صوبہ پنجاب میں پیش آئے ایک خوفناک حادثے میں 18 مسافر زندہ جل گئے۔ کراچی سے اسلام آباد جا رہی بس حادثے کا شکار ہونے کے بعد آگ کی زد میں آ گئی جس میں 18 افراد جاں بحق جب کہ 15 لوگ زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس میں 40 سے زائد افراد سوار تھے۔ منظر عام پر آئی تصاویر میں بس کو آگ کی لپٹوں میں گھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستان کے نیوز چینل جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق جس بس میں آگ لگی وہ اسلام آباد سے کراچی جا رہی تھی۔ یہ دردناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب پنڈی بھٹیاں کے قریب بس کی ایک ویک پک اپ وین سے شدید ٹکر ہوگئی جس کے بعد بس میں زبردست آگ لگ گئی۔ اچانک بس سے آگ کے بڑے شعلے اٹھنے لگے۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ پوری بس کچھ ہی دیر میں راکھ میں تبدیل ہو گئی۔ اس حادثے میں پک اپ وین کا ڈرائیور بھی جھلس کر ہلاک ہوگیا۔
Pakistan Bus Fire Accident پاکستان میں خوفناک بس حادثہ، اٹھارہ افراد زندہ جل گئے - پاکستان حادثے کی تازہ خبر
اتوار کی صبح پاکستان کے پنجاب میں فیصل آباد موٹروے پر ایک بس کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 18 مسافر ہلاک ہو گئے جب کہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ اس بس میں 40 سے زائد لوگ سوار تھے۔ یہ بس کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی۔
مزید پڑھیں: Blast in Pakistan پاکستان کے شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، 11 مزدور ہلاک
تازہ ترین جانکاری کے مطابق بس جس پک اپ وین سے ٹکرائی، اس پر ڈیزل سے بھرے ہوئے ڈرم رکھے تھے جس کی وجہ سے حادثے کے فوراً بعد پک اپ وین اور بس کو زبردست آگ لگ گئی۔ تاحال 18 ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاکستان کی پنجاب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ لاشوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ 'بس تیز رفتار سے جا رہی تھی۔ اسی دوران وہ ایک پک اپ وین سے ٹکرا گئی۔ اس وین پر لدے ڈرم میں بڑی مقدار میں ڈیزل رکھے ہوئے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ ٹکر کے فوراً بعد بس میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کئی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔