اسلام آباد:پاکستان نے ہفتے کے روز بین الاقوامی برادری سے غیرمعمولی سیلاب کے لیے امداد کی اپیل کی ہے،سیلاب کے سبب اب تک کم از کم 1,265 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ درخواست اس وقت بھی سامنے آئی جب طیاروں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہوائی پل کے ذریعے غریب ملک کو سامان پہنچایا۔ Appeal for help for flood victims of Pakistan
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مون سون کی بارشوں سے متاثر ہونے والے 33 ملین افراد کی امداد کی مطالبہ کیا ہے، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کُن صورتحال نے عالمی برادری کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے، حکومتی کے اعداد و شمار کے مطابق بارش اور سیلاب سے 10 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستان کے متعدد وزرا نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی تارکین وطن اور عالمی برادری سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ امداد کے لئے آگے آئیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس ہفتے کے شروع میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کی مدد کریں۔