کراچی: پاکستان نے منگل کے روز جنوبی صوبہ سندھ کے نشیبی ساحلی علاقوں سے تقریباً ایک لاکھ لوگوں کے انخلاء میں تیزی لانے کے لیے فوج کو تعینات کردیا ہے۔ کیونکہ سمندری طوفان بِپرجوائے ملک کے مالیاتی دارالحکومت کراچی کے قریب پہنچ رہا ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کی تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق، بپرجوائے طوفان جو کہ شدید طوفان سے انتہائی شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے، گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران مزید شمال-شمال مغرب کی طرف بڑھ گیا اور اب کراچی کے جنوب میں تقریباً 410 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
سمندری طوفان بپرجوئے 15 جون کو سندھ کی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ہے، لیکن اس کی شدت 17 سے 18 جون تک کم ہو جائے گی۔ محکمکہ موسمیات کے مطابق طوفانی ہوائیں 140-150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 170 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار چل سکتی ہیں، اور سمندر میں لہروں کی اونچائی 30 فٹ ہوسکتی ہے جو کی غیر معمولی ہیں۔
سندھ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔ سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ ہنگامی حالت کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ فوج اور بحریہ کو 80 ہزار سے زائد افراد کو منتقل کرنے میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم لوگوں سے درخواست نہیں کریں گے بلکہ انھیں انخلا کرنے کی ہدایت کریں گے اور یہ حکم سوشل میڈیا، مساجد اور ریڈیو اسٹیشنوں کے ذریعے جاری کیا جا رہا ہے۔