اردو

urdu

ETV Bharat / international

Tosha Khan Case عمران خان کے خلاف گرفتاری وارنٹ منسوخ - عمران خان کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم

توشہ خانہ معاملے میں پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ جہاں عدالت نے عمران خان کے خلاف گرفتاری وارنت کو منسوخ کردیا۔ جبکہ عمران پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ وہیں اس معاملے کی سماعت 30 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 18, 2023, 8:55 PM IST

عمران خان کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد توشہ خانہ کیس کی سماعت عدالت میں ہوئی۔ جہاں عدالت نے عمران خان کے خلاف گرفتاری وارنت کو منسوخ کردیا۔ تاہم عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال توشہ خانہ کیس کی سماعت کو 30 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف پارٹی کے چیئرمین عمران خان ہفتے کو توشہ خانہ کیس میں عدالت میں پیش ہونے کے لیے لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوئے۔ ان کے ساتھ حامیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود رہی۔

راستے میں ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔ عمران خان کی اسلام آباد آمد سے قبل امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم کر دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ عمران کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہے۔ جس کے پیش نظر اسلام آباد کے چیف کمشنر نورالامین مینگل نے سماعت ایف ایٹ کورٹ کمپلیکس سے دوسری جگہ منتقل کر دی ہے۔ یہ انتظام صرف ایک بار کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کو حکومت پاکستان نے عمران خان کی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر توشہ خانہ کیس کی سماعت کے مقام کو ایڈیشنل سیشن کورٹ سے نسبتاً محفوظ جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کردیا تھا۔ توشہ خانہ کیس ان الزامات سے متعلق ہے کہ سابق وزیر اعظم کو بیرون ممالک سے تحفے کے طور پر لگژری گاڑیاں ملی تھیں، جو اس وقت قومی خزانے میں رکھی گئی تھیں۔ یہ کیس 2018 سے جاری ہے، اور خان کو متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Imran Khan To Appear Before Court توشہ خانہ معاملہ، سابق وزیراعظم عمران عدالت میں پیشی کیلئے روانہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details