اسلام آباد: پاکستان کی ایک عدالت نے پیر کو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ اسلام آباد کی ایک عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے کے عوض عبوری ضمانت کی مدت میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ خصوصی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری لینے کا اقدام اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی چیئرمین کو اسی کیس میں 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت دی تھی اس شرط کے تحت کہ خان متعلقہ عدالت سے رجوع کریں گے۔Prohibited Funding Case
Prohibited Funding Case ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی مدت میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس پر عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ Prohibited Funding Case
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے عمران خان اور ان کی پارٹی کے ارکان کے خلاف مبینہ طور پر ممنوعہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جھوٹے حلف نامے جمع کرانے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے 6 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایف آئی اے کے کمرشیل بینک سرکل کی جانب سے ان کے اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کیے جانے کے بعد ضمانت کی درخواست کی تھی۔