میکسیکو سٹی:مغربی میکسیکو میں ہفتہ کو ایک نجی ٹور بس الٹنے سے چار بچوں سمیت 15 افراد ہلاک اور 47 دیگر زخمی ہو گئے۔ نیاریٹ اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے یہ اطلاع دی۔ بس کے تمام مسافر وسطی ریاست گواناجواٹو کے رہائشی تھے اور ساحل سمندر کی سیر سے واپس آ رہے تھے۔ حادثہ کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ Fifteen dead in western Mexico bus crash
ریاست گواناجواتو کے حکام نے بتایا کہ تمام مسافروں کا تعلق لیون شہر سے ہے۔ یہ حادثہ جمعہ کو ہائی وے کے دیہی علاقے میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں کم از کم چار بچے بھی شامل ہیں۔ بس حادثے کے بعد رسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ وہیں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ اس دوران لوگوں کو بس سے باہر نکالا گیا۔ اس بس حادثے میں تقریباً 47 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں علاج کے داخل کرایا گیا ہے۔