یوکرین کے خلاف روس کی جنگ چھٹے ہفتے میں داخل ہونے والی ہے اور یوکرین کو چھوڑ کر جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد اب 40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے،Ukraine Refugees اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) فلیپو گرانڈی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’میں ابھی یوکرین پہنچا ہوں۔لیف میں حکام، اقوام متحدہ اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ اس بے معنی جنگ سے متاثرہ اور بے گھر ہونے والے لوگوں کی مدد کو بڑھانے کے طریقوں پر بات کروں گا۔"یو این ایچ سی آر نے کہا کہ چوبیس فروری سے جاری جنگ کے باعث اب تک چالیس لاکھ انیس ہزار سے زائد شہری یوکرین سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ان میں سے سب سے بڑی تعداد نے ہمسایہ پولینڈ کا رخ کیا، جو تیئیس لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے مطابق یوکرین سے جانے والے مہاجرین کی تعداد میں 2,04,000 تیسرے ملک کے شہری شامل ہیں۔ آئی او ایم یوکرین اور پڑوسی ممالک میں بیداری بڑھانے اور انسداد اسمگلنگ سمیت خوراک، بنیادی امدادی اشیاء، نقد رقم اور تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ سی این این نے اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ 2.3 ملین سے زیادہ یوکرینی پناہ گزین پولینڈ جا چکے ہیں، جب کہ سیکڑوں ہزاروں رومانیہ، مالڈووا اور ہنگری سمیت ہمسایہ ممالک میں پناہ لےچکے ہیں۔