اردو

urdu

ETV Bharat / international

Monkeypox Cases Globally Pass 18,000: دنیا میں منکی پوکس کے معاملوں کی تعداد 18000 سے تجاوز کر گئی: ڈبلیو ایچ او

عام چور پر منکی پوکس جان لیوا نہیں ہوتا ہے۔ لیکن بچوں، بوڑھوں اور پہلے سے موجود بیماریوں میں مبتلا افراد کو سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس سال منکی پوکس سے پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تمام افریقی شہری ہیں۔ Over 18,000 monkeypox cases from 78 countries, alerts WHO

دنیا میں منکی پوکس کے معاملوں کی تعداد 18000 سے تجاوز کر گئی: ڈبلیو ایچ او
دنیا میں منکی پوکس کے معاملوں کی تعداد 18000 سے تجاوز کر گئی: ڈبلیو ایچ او

By

Published : Jul 28, 2022, 8:08 AM IST

جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پوکس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18,000 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 'ڈبلیو ایچ او کو دنیا کے 78 ممالک میں منکی پوکس کے 18 ہزار سے زائد کیسز کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 70 فیصد سے زائد کیسز یورپی خطے اور 25 فیصد امریکا میں ہیں۔ Over 18,000 Cases Of Monkeypox Worldwide, Says WHO

عام چور پر منکی پوکس جان لیوا نہیں ہوتا ہے۔ لیکن بچوں، بوڑھوں اور پہلے سے موجود بیماریوں میں مبتلا افراد کو سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ اس سال منکی پوکس سے پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تمام افریقی شہری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Monkeypox: ڈنمارک نے منکی پوکس کی خصوصی ویکسین تیار کرلی

ٹیڈروس نے کہاکہ "اب تک، پانچ مریضوں کی موت کی اطلاع ملی ہے، اور تقریباً 10 فیصد کیسوں میں، مریض کو اس بیماری کی وجہ سے ہونے والے درد کے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔"

پواین آئی۔ ظ ا

ABOUT THE AUTHOR

...view details