خیرسون: روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں روس کے قبضے والے یوکرین کے خیرسون علاقے میں واقع کاخووکا ڈیم ٹوٹ گیا ہے اس ڈیم کے ٹوٹنے سے آئے سیلاب میں سات لوگ لاپتہ ہو گئے ہیں اور سیلاب زدہ علاقوں سے اب تک 1500 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس علاقہ میں حملے سے پہلے تقریبا 22ہزار سے 40ہزار لوگ رہتے تھے۔ نواکاخووکا شہر کے روس میں تقرر میئر ولادیمیر لیونٹیو نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
روس کے قبضے والے خیرسون صوبہ کے روسی قائم مقام سربراہ ولادیمیر سالدو نے آج کہا، ”شروعاتی اطلاع کے مطابق ، حملے سے پہلے یہاں 22ہزارسے 40ہزار لوگ رہ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواکاخووکا شہر میں واقع ہائیڈرو الیکٹرک پاور پلانٹ ( ایچ پی پی) پر بھی حملہ ہوا، جس میں پاور پلانٹ تباہ ہوگیا اور کاخووکا ڈیم ٹوٹ گیا۔ لیونٹیو نے صحافیوں سے کہا ،”اب ہم سات لاپتہ لوگوں کا پتہ لگا رہے ہیں، لیکن شروع میں ان لوگوں کو سیلاب والے علاقوں میں ان جزیروں سے نکالا گیا جو سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔ وہاں چرواہے تھے اور ان میں سے سات لوگ تو یقینی طور پر لاپتہ ہیں۔