تل ابیب: اسرائیل اور حماس اور دیگر فلسطینی تنظیموں کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر بھارتی حکومت اسرائیل میں مقیم ہندوستانیوں کو نکالنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں حکومت ہند آپریشن اجے چلا رہی ہے۔ اتوار کو 'آپریشن اجے' کے تحت چوتھی پرواز صبح سویرے اسرائیل سے بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔ یہ جانکاری وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے خود دی۔ انہوں نے اپنے ایکس ہینڈل پر اس حوالے سے ایک پوسٹ لکھی۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کی صبح انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے آپریشن اجے سے متعلق تازہ ترین معلومات شیئر کیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 'آپریشن اجے' کے تحت اتوار کی صبح 274 بھارتیوں کے ساتھ چوتھی فلائٹ اسرائیل سے بھارت کے لیے روانہ ہوئی۔ جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ یہ اسرائیل سے بھارت کے لیے روانہ ہونے والی ایک دن میں دوسری پرواز ہے۔ جے شنکر نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ آپریشن اجے کے تحت دن کی دوسری پرواز 274 مسافروں کے ساتھ تل ابیب سے روانہ ہوئی۔ اس آپریشن کے تحت بھاریتوں کو لے کر آنے والی یہ چوتھی پرواز ہے۔