اسلام آباد: عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حقیقی آزادی لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھ رہا ہے۔ لانگ مارچ کا آج چوتھا دن تھا۔ عمران خان گزشتہ چھ ماہ سے صرف اس بات کا اعادہ کر رہے ہیں کہ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے قبل از وقت، منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔ عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اگر بات چیت ہونی ہے تو صرف یہی مطالبہ ہوگا کہ قبل از وقت منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو۔PTI Long March
پاکستان کے سابق وزیر اعظم اس سال اپریل میں اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے شہباز شریف حکومت اور ملک کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اختلافات کا شکار ہیں۔ گزشتہ ہفتے ملک کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے فوج کی میڈیا ونگ کے ترجمان کے ساتھ ایک نادر پریس کانفرنس کرکے عمران خان کی سخت تنقید کی۔
پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد، عمران خان نے کہا کہ "پی ٹی آئی کے سپورٹ میں پورا پاکستان کھڑا ہے، جو پاکستان کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گی۔ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل جائے گا اور قوم یہ واضح کر دے گی کہ وہ کسی فرد یا ادارے کو قانون سے بالاتر ہونے کو قبول نہیں کرے گی۔ یہ وہی سب ہو رہا ہے جو میں نے 26 سال پہلے پی ٹی آئی کی تشکیل میں حاصل کرنے کا عزم مصم کیا تھا۔