کابل: افغانستان میں تمام بڑی آن لائن شاپنگ سروسز بند ہوگئی ہیں، حال ہی میں دو بڑی آن لائن شاپنگ سروسز نے ملک میں مالی بحران کی وجہ سے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے ہی ملک معاشی بحران اور مالیاتی مسائل سے دوچار ہے۔ خامہ پریس کے مطابق، ایک مشہور آن لائن شاپنگ ایپ Click.af نے چھ سالہ کامیاب مارکیٹنگ کے تجربے کے ساتھ ہفتے کی شام کو اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان کیا۔ Click.af کے فیس بک پیج پر شائع ہونے والے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ وہ مالی مسائل کی وجہ سے مزید کام جاری رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔Online Shopping in Afghanistan
Click.af ایپلی کیشن کے آپریٹر نے فیس بک نوٹ میں کہا کہ ملک کی نازک معاشی صورتحال اور اقتصادی سائیکل کے رک جانے سے مارکیٹ میں فروخت شدید متاثر ہوئی اور Click.af بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ کلک آن لائن سٹور کے مالک مسیح استانکزئی نے کہا کہ وہ ابھی تک اپنے جذبات کا اظہار کرنے کو تیار نہیں ہیں اور میں اس کے بارے میں منفی احساس دلانے میں دلچسپی نہیں رکھتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آنے والے برسوں میں مستقبل بہتر ہوگا اور Click.af پھل پھول سکتا ہے اور کامیاب ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: