اردو

urdu

Afghanistan Mine Explosion افغانستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک، چھ زخمی

By

Published : Dec 21, 2022, 8:27 PM IST

یہ دھماکہ منگل کو اس وقت ہوا جب کچھ بچے کھلونا نما ڈیوائس سے کھیلنے لگے تو اچانک یہ پھٹ گیا۔ ایک بچہ جائے واقع پر ہی جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ One Killed as Afghanistan Mine Explosion

Etv Bharat
Etv Bharat

لشکرگاہ:افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گریشک ضلع کے حوزہ سیدان میں بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ایک بچہ ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔Mine Explosion in Afghanistan

یہ اطلاع صوبائی ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت حافظ رشید نے بدھ کو دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دھماکہ منگل کو اس وقت ہوا جب کچھ بچے کھلونا نما ڈیوائس سے کھیلنے لگے تو اچانک یہ پھٹ گیا۔ ایک بچہ جائے واقع پر ہی جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔اہلکار کا کہنا تھا کہ افغانستان کو دنیا میں بارودی سرنگوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جہاں جنگ کی وجہ سے گزشتہ کئی دہائیوں سے لاتعداد نہ پھٹنے والا دھماکہ خیز مواد پڑا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details