پاکستان کے کراچی میں ہوئے بم دھماکہ میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دیگر متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس نے ابھی تک دھماکے کی وجہ کی تصدیق نہیں کی ہے، حالانکہ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ ایک موٹر سائیکل میں ایک امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس (آئی ای ڈی) لگایا گیاتھااور پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ موقع پر پہنچ کر انتظامیہ نے زخمیوں کو اسپتال پہنچانا شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Sikh Traders Shot Dead in Peshawar Suburb: پشاور میں دو سکھ تاجروں کے قتل کے خلاف احتجاج
اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جودیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی جس کے بعد آگ بجھانے والی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ اسے دور دراز علاقوں میں بھی سنا جا سکتا تھا۔ غور طلب ہے کہ یہ تازہ ترین دھماکہ شہر کے صدر علاقے میں آئی آئی ڈی دھماکے کے صرف چاردن بعد ہواہے، جس میں ایک شخص ہلاک اور 13 زخمی ہوئے تھے۔ وہ واقعہ ابھی زیر تفتیش ہے۔
یو این آئی