اردو

urdu

ETV Bharat / international

California Church Shooting: کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، ایک ہلاک چار کی حالت نازک - کیلیفورنیا چرچ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

مغربی امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں اتوار کو فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ Four Critically injured in California church shooting

کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، ایک ہلاک چار کی حالت نازک
کیلیفورنیا کے چرچ میں فائرنگ، ایک ہلاک چار کی حالت نازک

By

Published : May 16, 2022, 1:22 PM IST

واشنگٹن: امریکی شہر بفیلو میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد کی ہلاکت کے ایک دن بعد کیلیفورنیا کے ایک چرچ میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ اورنج کاؤنٹی کے انڈر شیرف جیف ہیلاک نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتوار کی دوپہر 1.26 بجے جنیوا پریسبیٹیرین چرچ کے اندر فائرنگ کی اطلاع ملی۔ واقعے میں ایک شخص ہلاک جب کہ پانچ زخمی ہوئے جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔ One killed Four injured in California church shooting

پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور اس کے قبضے سے ایک ہتھیار بھی برآمد ہوا ہے جو کہ واقعہ کے دوران استعمال کیا گیا ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ چرچ کے کچھ لوگوں نے ہمت کرتے ہوئے ملزم کی ٹانگیں توسیعی ڈوریوں سے باندھنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد ملزم سے اس کی دو بندوقیں بھی چھین لی گئیں اور اس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ سی این این نے چرچ کے سربراہ ٹام کریمر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جنیوا پریسبیٹیرین چرچ میں پیش آیا جہاں تائیوان کی کمیونٹی کے ایک سابق پادری کے اعزاز میں ایک اجتماع اور لنچ منعقد کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیویارک ریاست کے بفیلو میں واقع ایک سپرمارکٹ میں ایک بندوق بردار نے کم از کم دس لوگوں کو قتل کردیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details