ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / international

Atlanta Park Shooting: امریکہ کے اٹلانٹا میں فائرنگ، ایک شخص کی موت - اٹلانٹا پارک فائرنگ میں ایک شخص ہلاک

جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کے ایک پارک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چھ سالہ بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ Shooting at Atlanta Park

امریکہ کے اٹلانٹا میں فائرنگ، ایک شخص کی موت
امریکہ کے اٹلانٹا میں فائرنگ، ایک شخص کی موت
author img

By

Published : Aug 8, 2022, 3:06 PM IST

اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کے ایک پارک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چھ سالہ بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی شام 7 بجے کے قریب پیش آیا جب روزا ایل برنی پارک کے اندر کھیلے جانے والے بیس بال یا سافٹ بال گیم کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس میں گریڈی (30) نامی شخص کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے دم توڑ دیا ۔ One killed and Five injured at Atlanta Park Shooting

یہ بھی پڑھیں: Nigeria shooting: نائجیریا میں فائرنگ، ایک بھارتی سمیت پانچ افراد ہلاک

اس کے علاوہ ایک بچے سمیت دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے۔ سبھی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بچے کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اٹلانٹا پی ڈی کے ڈپٹی چیف چارلس ہیمپٹن جونیئر نے کہا 'ہم نے بارہا شہریوں کو ہتھیاروں کے بغیر مسائل حل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔'

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details