اردو

urdu

ETV Bharat / international

Nigeria shooting: نائجیریا میں فائرنگ، ایک بھارتی سمیت پانچ افراد ہلاک - Nigeria news

نائجیریا میں فائرنگ Nigeria shooting سے ایک بھارتی شہری سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ جمعہ کی شام کو پیش آیا۔ اس حملے کے بعد دو اور بھارتیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

one Indian among five killed in Nigeria shooting says police
نائجیریا میں فائرنگ، ایک بھارتی سمیت پانچ افراد ہلاک

By

Published : Aug 7, 2022, 9:33 PM IST

ابوجا: نائجیریا میں فائرنگ Nigeria shooting کے واقعات کم نہیں ہورہے ہیں۔ گزشتہ جمعہ کو ریاست کوگی میں ایک تجارتی قافلے پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک بھارتی شہری سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی شام پیش آیا۔ نامعلوم حملہ آوروں کے حملے کے بعد مزید دو بھارتیوں کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے۔

کوگی پولیس کے ترجمان ولیم اوے آیا کے حوالے سے شنہوا نیوز ایجنسی نے کہا کہ مرنے والوں میں ایک بھارتی، دو ڈرائیور اور قافلے کی حفاظت کرنے والے دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ یہ قافلہ کوگی میں واقع ویسٹ افریقہ سیرامکس کمپنی کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر لاپتہ بھارتیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details