اردو

urdu

ETV Bharat / international

Firecrackers Exploded in US: امریکا میں پٹاخوں سے بھرا کنٹینر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک - امریکی ریاست کیرولینا میں حادثہ

امریکی ریاست کیرولینا کے علاقے میں پٹاخوں سے بھرا ایک کنٹینر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جب کہ آگ بجھانے کے دوران تین فائر فائٹرز بھی جھلس گئے۔ Firecrackers Exploded in US

one Dead, three Hurt When a container of firecrackers exploded in US
امریکا میں پٹاخوں سے بھرا کنٹینر پھٹنے سے ایک شخص ہلاک

By

Published : Jun 11, 2022, 3:54 PM IST

جمعہ کو امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے ایک کھیت میں آگ لگی جس کے شعلوں نے قریب میں کھڑے ایک کنٹینر کو اپنی چپیٹ میں لے لیا اور وہ کنٹینر پٹاخوں سے بھرا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے کافی تیز دھماکہ ہوا اور دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے، جب کہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران تین فائر فائٹرز بھی جھلس گئے۔ Firecrackers Exploded in US

لینوئر کاؤنٹی ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر مری اسٹراؤڈ نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کے روز دوپہر کے وقت پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور تین فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ اسٹراؤڈ نے مزید بتایا کہ لا گرینج میں جھاڑیوں میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کھیت میں لگی آگ ایک عمارت کی طرف بڑھ رہی تھی کہ راستے میں ایک کنٹینر میں رکھے پٹاخوں تک پہنچ گئی، جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: US Navy Fighter Jet Crashes: امریکی بحریہ کا طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details