پاکستان کے شہر کراچی میں بدھ کے روز نامعلوم مسلح افراد کی ڈینٹل کلینک کے اندر فائرنگ سے ایک چینی شہری ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ Firing in Karachi مقامی پولیس نے اس کو ٹارگٹڈ حملہ قرار دیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ایس ایس پی (ساؤتھ) اسد رضا نے بتایا کہ حملہ آور کراچی کے صدر علاقے میں واقع کلینک میں مریض کا بہانہ کرکے داخل ہوئے۔ اس حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون سمیت دو زخمی افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسد رضا نے تصدیق کی کہ ہلاک ہونے والے چینی باشندے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے متاثرین کی شناخت 25 سالہ رونیل ڈی ریمنڈ چاؤ، 72 سالہ مارگریڈ اور 74 سالہ رچرڈ کے طور پر کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی غیر ملکیوں کی حالت تشویشناک ہے کیونکہ ان کے پیٹ میں گولی لگی تھی۔