تل ابیب: سیکیورٹی تنظیم کے مشورے اور ملک کی عمومی صورتحال کی بنیاد پر یہودیہ اور سمارا علاقے میں سرحدی چوکیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔'' اسرائیل میں جہاں پر کل انتخابات ہو رہے ہیں، غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے کی سرحدی چوکیوں سمیت بعض علاقوں میں آمدروفت پر پابندی ہو گی۔Israel elections
اسرائیلی فوج کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ''سکیورٹی تنظیم کے مشورے اور ملک کی عمومی صورتحال کی بنیاد پر یہودیہ اور سمارا علاقے میں سرحدی چوکیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔'' بیان میں کہا گیا ہے کہ پابندی یکم نومبر کی نصف شب سے شروع ہوگی اور 2 نومبر کی نصف شب سے پہلے اٹھا لی جائے گی۔