اردو

urdu

ETV Bharat / international

Oil Discovery in Sırnak شرناک میں تیل کی دریافت، ترکی کی سب سے بڑی دریافت ہوسکتی ہے، فاتح دونمیز - ترکی کی سب سے بڑی دریافت ہوسکتی ہے، فاتح دونمیز

توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ شرناک میں تیل کی دریافت حالیہ عرصے میں زمین پر کی جانے والی سب سے بڑی دریافتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ وزیر توانائی دونمیز نے کہا کہ ریزرو پر کام مکمل ہونے کے بعد سال کے آخر میں یا اگلے سال کےاوائل میں اس بارے میں ایک بیان جاری کردیا جائے گا۔توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر نے کہا کہ وہ شرناک میں تیل کی تلاش کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔Oil Discovery in Sırnak

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Dec 7, 2022, 8:01 PM IST

انقرہ:توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز نے کہا کہ شرناک میں تیل کی دریافت حالیہ عرصے میں زمین پر کی جانے والی سب سے بڑی دریافتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے۔ دونمیز نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر شرناک میں تیل کی تلاش کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تقریباً ایک سال سیسمک تحقیقات کو تیز کردیا گیا ہے۔سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پہلے نہیں کی جا سکتی تھی۔Oil Discovery in Sırnak

دونمیز نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر شرناک میں تیل کی تلاش کی سرگرمیوں کے بارے میں اپنا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں تقریباً ایک سال سیسمک تحقیقات کو تیز کردیا گیا ہے۔سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پہلے نہیں کی جا سکتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہم نے ان علاقوں میں اپنی سیسمک سروے اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کررکھا ہے کیونکہ ترک فوجی اب اس علاقے کو دہشت گردی سے پاک کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوہ گبار اور اور گرددو نواح میں چار کنووں سے 1200-1300 بیرل یومیہ تیل کی پیداوار جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم وہاں کنوؤں کی تعداد بڑھا کر 10 یا اس سے زائد کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوہ گبار کے ایک دیگر حصے میں سیسمک سروئے مکمل ہونے کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاں حالیہ عرصے میں زمین پر کی جانے والی سب سے بڑی دریافتوں میں سے ایک ہو سکتی ہے اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اس بارے میں اعلان کردیا جائے گا۔

وزیر توانائی دونمیز نے کہا کہ ریزرو پر کام مکمل ہونے کے بعد سال کے آخر میں یا اگلے سال کےاوائل میں اس بارے میں ایک بیان جاری کردیا جائے گا۔توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر نے کہا کہ وہ شرناک میں تیل کی تلاش کی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Hungarian Govt On Fuel Price ہنگری کی حکومت نے ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کی بات کی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details