کابل: طالبان کی سکیورٹی فورسز نے افغان دارالحکومت کابل میں اتوار کی رات چھاپے میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک اور تیسرے کو حراست میں لے لیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان نے پیر کو کہا کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ کی علاقائی تنظیم جسے اسلامک اسٹیٹ خراسان کے نام سے جانا جاتا ہے، طالبان کا کلیدی حریف ہے۔ عسکریت پسند گروپ نے اگست 2021 میں طالبان کے ملک پر قبضے کے بعد سے افغانستان میں اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امارت اسلامیہ کی سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی شام کابل کے ضلع 17 کے خیر خانہ کے علاقے میں داعش کے دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف آپریشن شروع کیا اور اس آپریشن میں داعش کے دہ دہشت گرد مارے گئے اور ایک دیگر کو گرفتار کر لیا گیا۔آئی ایس کے عسکریت پسندوں افغان دارالحکومت میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا جس میں دو اسالٹ رائفلیں بھی شامل ہیں۔