غازینٹیپ: گزشتہ پیر کو ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 29 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور پورے ملک میں کئی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اسی دوران دو ترک نرسوں کی ایک ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی حفاظت کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یہ کلپ غازیانٹیپ کے ایک اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوا ہے۔ نرسوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے پر عمارت کو خالی کرنے کے بجائے نوزائیدہ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں بچوں کی حفاظت کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ ویڈیو ترکی کی سیاست دان فاطمہ ساہین نے ٹویٹر پر پوسٹ کی تھی جس میں نرسیں زلزلے کے دوران آئی سی یو میں دوڑتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں اور دو نرسیں بچے کے انکیوبیٹرز کو مضبوطی سے پکڑ رہی ہیں تاکہ انکیوبیٹرز کو ٹرپ ہونے سے روکا جا سکے۔ ان نرسوں کی شناخت ڈیولٹ نظام اور گزول کالسکان کے نام سے ہوئی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے عمارت سے باہر بھاگ کر اپنی جان بچانے کے بجائے شیر خوار بچوں کو بچانے کے ان کے فیصلے کی تعریف کر رہے ہیں۔