نیویارک: عالمی سطح پر امیر ترین شہروں کا ڈیٹا حاصل کرنے والی ویب سائٹ ہینلے اینڈ پارٹنرز کے مطابق نیویارک میں کروڑ پتیوں کی تعداد تین لاکھ 40 ہزار ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے شہر نیویارک کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں کروڑ پتی افراد کی تعداد بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ نیویارک کے بعد جاپان کے شہر ٹوکیو اور امریکہ کے ایک اور شہر سان فرانسسکو کا نمبر آتا ہے۔ ٹوکیو میں دو لاکھ 90 ہزار اور سان فرانسسکو میں دو لاکھ 85 ہزار کروڑ پتی موجود ہیں۔
اس رپورٹ میں دنیا کے نو خطوں کے 97 شہروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں افریقہ، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا، یورپ، مشرق وسطیٰ، شمالی امریکہ، جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا شامل ہیں۔ اس فہرست میں سب سے امیر شہر امریکہ کے ہیں جن میں نیویارک، سان فرانسسکو بے ایریا، لاس اینجلس اور شکاگو شامل ہیں۔ چین کے دو شہروں کا شمار بھی دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے جو دارالحکومت بیجنگ اور شنگھائی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ کا شہر لندن پہلے سے چوتھے نمبر پر آ چکا ہے جہاں دو لاکھ 58 ہزار کروڑ پتی موجود ہیں۔ سنہ 2000 میں لندن میں سب سے زیادہ کروڑ پتی تھے، لیکن گزشتہ 20 برسوں میں یہ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ پانچویں نمبر پر سنگاپور ہے جہاں دو لاکھ 40 ہزار کروڑ پتی ہیں۔