اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو این اے-45 کرم میں بار بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ ان کے علاوہ خیبرپختونخوا کے ایک وزیر کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں بھی یکم نومبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ Notice issued to Former Pak PM Imran Khan
ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ انہیں نوٹس کے ذریعے متنبہ کیا گیا ہے کہ امیدوار کو نااہل قرار اور صوبائی وزیر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن ایکٹ کے باب 10 کے تحت کارروائی کی جاسکتی ہے۔ ای سی پی کی جانب سے کارروائی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) عبدالرؤف خان کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد کی گئی ہے۔