واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکہ سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے خلاف سازش میں ملوث نہیں تھا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میتھیو ملر نے صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ سائفر کے متعلق ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ امریکہ نے سابق وزیر اعظم کو ہٹانے کیلئے پاکستان پر دباؤ ڈالا؟ کیا امریکہ سابق پاکستانی وزیراعظم کے خلاف سازش میں ملوث تھا؟
جس کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکہ کسی سازش میں ملوث نہیں ہے، پاکستان سے متعلق امریکہ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں اور جھوٹے ہی رہیں گے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکہ کو چیئرمین تحریک انصاف کے دورہ روس پر ناراضگی تھی؟ جس پر میتھیو ملر نے کہا کہ ہم نے سابق وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔