اردو

urdu

ETV Bharat / international

Norway Bans Telegram and TikTok ناروے نے بھی ٹیلی گرام اور ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا دی - ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

ناروے کی وزارت انصاف نے سرکاری پلیٹ فارم پر ٹیلی گرام اور ٹک ٹاک ایپس کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے تاہم سرکاری ملازمین کو اپنے ذاتی آلات پر استعمال کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔

Norway bans use of Telegram and TikTok on official platforms
ناروے نے بھی ٹیلی گرام اور ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا دی

By

Published : Mar 22, 2023, 7:48 PM IST

اوسلو: ناروے کی وزارت انصاف نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سرکاری اہلکاروں کو اپنے عوامی کام کو سرکاری پلیٹ فارم پر ٹِک ٹاک یا ٹیلیگرام ایپلی کیشنز کو انسٹال کرنے سے منع کر دیا ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ملازمین کو اندرونی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر یا خدمات سے منسلک عوامی کام کے آلات پر ٹک ٹاک یا ٹیلی گرام انسٹال نہیں کرنا چاہیے۔ وزارت نے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیو شیئرنگ ایپ اور ٹیلیگرام میسجنگ ایپ کے استعمال سے وابستہ خطرات لاحق ہیں، حالانکہ اس نے اس کی وضاحت نہیں کی۔

وزارت کے مطابق، سرکاری ملازمین جو ایپ کا استعمال جاری رکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے ذاتی آلات پر ایسا کر سکتے ہیں جو حکومت کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے منسلک نہیں ہیں۔وزارت نے تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ ایپس ذاتی معلومات اکٹھا کرتے ہیں اور اسے تجارتی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کئی امریکی ریاستیں، برطانیہ، کینیڈا، بیلجئم، یورپی یونین کمیشن اور پارلیمنٹ نے ملازمین کے کام کے لیے استعمال ہونے والی تمام ڈیوائسز پر ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب ٹک ٹاک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے، جبکہ یہ خدشہ بنیادی طور پر غلط معلومات پر مبنی ہے۔ کمپنی ترجمان کا کہنا تھا وہ امریکہ اور سنگاپور میں صارف کا ڈیٹا اسٹور کرتی ہے اور یورپ میں ڈیٹا سینٹرز بنا رہی ہے، چینی حکومت دیگر خود مختار ریاستوں کو اپنی سرزمین پر ذخیرہ شدہ ڈیٹا شیئر کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details