پیانگ یانگ: شمالی کوریائی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شمالی کوریا کا فوجی ردعمل مزید غضبناک ہوگا۔ شمالی کوریا نے اپنے مشرقی ساحل سے بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق، یہ میزائل کانگ وون سے داغا گیا جو کہ بحیرہ جاپان میں جا گرا۔North Korea warns US
جاپانی کابینہ کے مشیر ماتسونو ہیرو کازو نے بھی اس تجربے کے بعد کہا ہے کہ ہم امریکہ اور جنوبی کوریا سے تعاون جاری رکھیں گے۔ دریں اثنا، شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک خطے میں سلامتی کے بحران کو بڑھا رہے ہیں، واشنگٹن ایک جوا کھیل رہا ہے جس پر وہ پچھتائے گا۔ شمالی کوریائی وزیر خارجہ چو سون ہوئی نے کہا تھا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا کا فوجی ردعمل مزید غضبناک ہو گا۔