واشنگٹن: امریکہ کو ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ شمالی کوریا اپنے لیڈر کم جونگ ان اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس منعقد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ یہ بات امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے کہی۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا شمالی کوریا مسٹر بائیڈن اور کِم کے درمیان سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دو طرفہ ملاقات دیکھنا چاہے گا، مسٹر سلیون نے پریس بریفنگ کے دوران کہا، "مجھے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے‘‘۔ Kim-Biden Bilateral Meeting
سلیون نے کہا کہ شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ بامعنی یا تعمیری سفارت کاری میں شامل ہونے کے لیے آمادگی کے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی ہے۔ ایک دن پہلے بائیڈن اور سلیون جاپان ، آسٹریلیا اور ہندوستان کے لیڈروں سے ملنے کیلئے اتوار کو جاپان روانگی سے قبل صدر یون سک ییوول سے ملاقات کے لیے جنوبی کوریا کے لیے روانہ ہوئے۔ North Korea Not Interested in Kim-Biden Meeting